چوبیس گھنٹے میں 7 افراد ڈینگی کے باعث جانبحق

پشاور(جہانزیب راشد)پشاورمیں ڈینگی نے تباہی مچادی .آبدرہ ۔پاوکہ ۔سفیدڈھیری ۔دانش آباد ۔عمرگل روڈ۔نوے کلے باڑہ گیٹ ۔تہکال پایان بالا میں ہرگھر ڈینگی کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوی مچھرماراسپرے نہیں ہوا۔متعلقہ حکام عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں کوئی ایکشن پلان نہیں ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بالا متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لیکر ڈینگی مچھرمار وبا کے خلاف جلدازجلداقدامات کیئے جائیں۔اب تک خیبرپختونخواہ کے سب سے بڑے اسپتال ایک آر ایچ ،کے ٹی یچ اور ایچ ایم سی میں 470 سے زائد مریض داخل ہیں اور اب تک چوبیس گھنٹے میں 7 افراد ڈینگی کے باعث جانبحق ہوچکے ہیں ۔۔۔۔#