جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پولیو سے آگاہی مہم شروع ۔

جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پولیو سے آگاہی مہم شروع ۔

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مہم کا آغاز ہوگیا ہے
آگاہی مہم کے دوران مختلف مضامین انٹرویوز اور خبروں کے ذریعے عوام الناس کو بتایا جا رہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کو قطرے پلا و اور پولیو سے لڑ جاؤ ۔اپنے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ آج احتیاط کی جائے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں ۔اس مہم میں ملک بھر سے ممتاز شخصیات اور صحافی برادری اور بیرون ملک سے جیوے پاکستان کے نمائندے عوام الناس کو آگاہ رکھنے کے حوالے سے خصوصی طور پر اپنی رپورٹیں اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جن کا طبی حلقوں میں خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

۔ دوسری طرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پولیو سے آگاہی مہم شروع- عوامی آگہی پر مشتمل مہم ”کل کو آج ہی بچالو“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ”قطرے پلاؤ،پولیو سے لڑ جاؤ“کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ پولیو کے قطرے چھوٹے بچوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں لہٰذا اس بار اُنہیں پولیو کے قطروں کے ساتھ ”وٹامن اے“ کے قطرے بھی لازمی پلوائیں۔

اس مہم کا مقصد گھر کے بزرگان کو پولیو کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تاکہ معاشرے میں پولیو سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ گھر کے بزرگوں کے صحیح فیصلے سے ہی بچوں کا صحت مند مستقبل محفوظ بن سکتا ہے۔ ہمیں یہ بات ہر گز نہیں بھولنی چاہیئے کہ پوری دُنیا میں افغانستان اور پاکستان صرف دو ہی ملک رہ گئے ہیں جہاں پولیو کی وباموجود ہے ہمیں اس وبا کو اپنے ملک سے ختم کرنا ہے۔ پولیو سے حفاظت اور صحتمند پاکستان کا حصول ایک بار پھر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ سندھ میں 26ستمبر تک یہ پولیو مہم بھر پور انداز سے جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی سربراہی میں کراچی کے تمام اضلاع میں پولیو سے بچوں کے لئے مہم زور و شور سے جاری ہے اور بچوں کو قطرے پلائے اور اس حوالے سے ٹیموں کی حفاظتی نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے مختلف اضلاع میں اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے اور اس ملک کو کامیاب بنانے کے لیے
خصوصی توجہ دی جا رہی ہے