ی برطانیہ کیلئے پروازوں کا شیدول تیار کر لی

پی آئی اے انتظامیہ نے 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32 فلائٹس شیڈول کرلی ہیں ، برطانیہ کے لیے پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے چلائی جائینگی۔

22 سے 29 ستمبر کے دوران پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے 7 پروازوں کا پلان تیار کیا ہے ، اکتوبر کے ماہ میں پی آئی اے نے 25 پروازوں کا شیڈول فائنل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے برطانیہ کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی ، برطانیہ کی طرف سے پاکستان پر سفری پابندی ہٹتے ہی پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے پروازیں شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا تھا