سماء ٹی وی کی نیوز اینکر کرن ناز حجاب کی حمایت میں خود حجاب کر کے آ گئیں۔ ناظرین کا خیر مقدم ۔سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

سماء ٹی وی کی نیوز اینکر کرن ناز حجاب کی حمایت میں خود حجاب کر کے آ گئیں۔ ناظرین کا خیر مقدم ۔سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کی نیوز اینکر کرن ناز حجاب کرنے والی خواتین کی حمایت میں خود حجاب کر کے آ گئی گزشتہ دنوں پروفیسر ہود بھائی نے حجاب کرنے والی طالبات کے حوالے سے جو تبصرہ کیا تھا اس پر کافی تنقید اور شور مچا اور حجاب کرنے والی طالبات کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مہم شروع ہوئی اور اب سماء ٹی وی کی کرن ناز حجاب کر کے سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ناظرین کی جانب سے کرن ناز اور سماء ٹی وی کو اس جرات مندانہ اقدام اور حجاب کرنے والی خواتین کی حمایت پر سراہا جا رہا ہے