ڈائیلسز مشیینیں خراب مریض کا بروقت علاج نہ ہونے سے ایک مریض چل بسا جبکہ مردانہ اور زنانہ سرجیکل وارڈ میں سہولیات کا فقدان ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈائیلسز مشیینیں خراب مریض کا بروقت علاج نہ ہونے سے ایک مریض چل بسا جبکہ مردانہ اور زنانہ سرجیکل وارڈ میں سہولیات کا فقدان ہے بروقت علاج میسر نہ ہونے کی صورت میں مزید اموات کا خطرہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال پندرہ روزسے ڈائیلسز مشینیں خراب پڑھیں ہیں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ھے گزشتہ روز ایک مریض بروقت ڈائیلسز مشین خراب ہونے سے جاں بحق ہوگیا مشین خراب ہونے سے مشینوں کو پانی کی سپلائی بحالی موٹر بھی خراب ہو گئی۔گزشتہ دو ماہ سے زنانہ و مردانہ سرجیکل وراڈ ایسی ہی خراب پڑھے ہوئے سہولیات کا فقدان اور بروقت علاج میسر نہ ہونے کی وجہ مزید اموات کا خطرہ موجود ہے ہیں ڈپٹی کمشنر کی احکامات کو ھوا میں اڑا دیا گیا ہے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کوبھی کوریج سے روک دیاگیا ہے۔ایم ایس ہپستال ڈاکٹر لئیق نے موقف اختیار کیا ھے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے حکام بالا کو لکھ کر بھیجا ھوا ھے جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا۔