رمیز راجا کے چیئرمین بننے سے ملکی کرکٹ میں انقلابی تبدیلی اہے گی،حنیف حسین

رمیز راجا کے چیئرمین بننے سے ملکی کرکٹ میں انقلابی تبدیلی اہے گی،حنیف حسین
میتھیو ہیڈن ، ورنون فلینڈر کو قومی ٹیم کا کوچ بنانانیک شگون ہے،صدر گوادر کرکٹ اکیڈمی
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افتتاحی بیٹسمین رمیز حسن راجا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کرکٹ درست سمت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی، رمیز راجہ کو خود وزیر اعظم عمران خان نے منتخب کیا ہے اس لیے ان پر اب کسی کا دباﺅنہیں ہوگا لہٰذاوہ تنقید اور لوگوں کی ناراضگی کی پروا کیے بغیر پاکستان کرکٹ کے نظام کی بہتری کیلئے درست فیصلے کرسکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجا میں لیڈرشپ کوالٹی اور دنیا کرکٹ کے ایک مانے ہوہے تجرباتی تجزیہ کار اور ان میں لیڈر شپ کی خاصیت موجود ہیں ،پاکستان انڈر19 ، پاکستان اے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے اور 92 ورلڈ کپ کے ممبر رمیز راجا پاکستان کرکٹ کی خوبیوں اور خامیوں سے اچھی طرح واقف ہیں کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے کی بنیاد پر وہ ملکی کرکٹ کو بہتر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ درست سمت میںکام کرے گا، اسکول اور کلب کرکٹ فعال ہو گی اس امر کی انہون حالیہ پریس کانفرنس میں ہندیا بھی دیا امید ہے کہ پاکستان کرکٹ مزید بہتر سمت اختیار کرےگا۔ ، میرٹ پر فیصلے ہوں گے جس سے پاکستان کرکٹ کا نظام پھلے پھولے گا اور مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بھی بلند ہوگا انہون نے کہا کہ وہ بچپن میں رمیز راجہ کے بڑے مدعا اور چیرمین صاچب کے اسٹاہلیش اسٹریٹ ڈراہیو قابل دید تھے۔۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کوٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کو قو می ٹیم کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں جارحانہ مزاج رکھنے والے اور ٹیکنالوجی سے اپڈیٹ اور متحرک کوچز ہی مفید ثابت ہو سکتے ہیں ،لہٰذا نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کاپاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز تعینات کرنے کے فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے۔