*الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے قابل مذمت، گھناؤنے بیانات کا نوٹس لے لیا ۔ شازیہ مری

*
کراچی : مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی وزراء کے قابل مذمت اور گھناؤنے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کے وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن پر سنگین اور گھناؤنے الزامات لگائے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزراء کو ان الزامات کو ثابت کرنے کا کہا ہے۔

جاری کردہ
جعفر حسین پنہور
میڈیا کوآرڈینیٹر