کراچی ائیرپورٹ پر سندھ سیاحتی ڈیسک کےا قیام سے صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سید قاسم نوید قمر

کراچی۔ 11 ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ستمبر۔ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت سندھ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور کراچی ائیرپورٹ پر سندھ کی سیاحتی مقامات کے بارے میں معلوماتی ڈیسک یقینی طور پر صوبے میں سیاحت کو فروغ دے گا۔ یہ بات آج انہوں نے سندھ کے محکمہ سیاحت کی طرف سے کراچی ایئرپورٹ پر سیاحوں کے لیے سہولت سینٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر سیاحت سید سردار علی شاہ, وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید اور ایس ٹی ڈی سی کے بورڈ ممبران نے افتتاح کیا۔ سید قاسم نوید قمر نے مذید کہا کہ سیاحت ، تاریخ اور تہذیب کے معاملے میں سندھ مالا مال ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی تہذیب و تمدن کو دینا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ اور محکمہ سیاحت سندھ کے اس عمل سے بیرونی ممالک سے آئے سیاحوں کو سندھ کی سیاحت دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہزاروں سال کی تاریخ رکھنے والا صوبہ ہے اور
سندھ کی سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں۔