پاکستان کا افغانستان سے پاکستانی روپے میں تجارت کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں روپے میں ہوگی، افغانستان کو ڈالر کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیا، افغانستان کے زرمبادلہ کے دس ارب ڈالر روک لیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں۔