ماہرہ خان نے نیا روپ دھار لیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ الگ ہی روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں، اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے اور خود سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ماہرہ خان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کا بخوبی استعمال جانتی ہیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح دل تھام کر ہائے! کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
نینوں سے تیر چلاتی ماہرہ خان کیپٹن کے یونیفارم میں نظر آ رہی ہیں اور اپنی دلکش ادائیں دکھاتے ہوئے فوٹو شوٹ کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

ماہرہ خان کی اس تصویر پر آنے والے کمنٹس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ مداحوں کو اس روپ میں کس قدر بھا گئی ہیں۔
ماہرہ خان کی اِن تصویروں پر ناصرف انٹرنیٹ صارفین بلکہ معروف فنکار بھی تعریفی کمنٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔