ڈینگی کے کنٹرول کے لئے تمام محکمے اپنا کلیدی کردار اداکریں

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ڈینگی کے کنٹرول کے لئے تمام محکمے اپنا کلیدی کردار اداکریں۔اپنی اپنی سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں۔تمام محکموں کے سربراہان اپنے دفاتر میں صفائی کے نظام کو بہتر رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ڈینگی کی افزائش والی جگہوں کو تلف کر دیں۔مزید انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ” وزیراعظم شکایت پورٹل “پر کی جانے شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے ۔جو شکایات ابھی تک زیر التوا ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے ”خدمت آپکی کی دہلیز پر“پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت تیسرے فیز پر کام کے تسلسل میں مزید تیزی لائی جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک تحصیل راجن پور میں 15301،تحصیل جام پور میں 30629تحصیل روجھان میں 12990جبکہ ٹرائبل ایریا میں 66سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 99فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ، اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ریاض احمد،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالرحمان خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،انٹمالوجسٹ راجن پور،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور ڈاکٹر انعام اللہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا حسین سیلرہ کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور