جاپان: دنیا کے تیز ترین جھولے کو لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹنے کے سب بند کردیا گیا

ڈو۔ڈونپا نامی دنیا کا سب سے تیزی سے اسپیڈ پکڑنے والے رولر کوسٹر (جھولا) کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اسکی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران اس کی وجہ سے کافی لوگوں کی کمر اور گلے کی ہڈی رائیڈنگ کے دوران ٹوٹی۔

جاپان کے علاقے فوجیوشیڈا کے فیوجی کیو ہائی لینڈ پارک میں واقع ڈو۔ڈونپا رولر کوسٹر 2001 سے آپریٹ کررہا تھا، اور اس کی رائیڈنگ کرنے والوں کو ایک ایڈرینلائن نامی کیمیائی مادہ لگایا جاتا تھا تاکہ ان کے اندر سے خوف ختم ہو اور جوش وجذبہ پیدا ہو۔

یہ تفریحی جھولا صرف ایک اعشاریہ 56 سیکنڈ میں صفر سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی اسپیڈ پر پہنچنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

سپر ڈیتھ اسپیڈ کے باوجود ڈو۔ڈونپا کی رائیڈنگ سے کبھی کسی رائیڈر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہ تھی، لیکن گزشتہ دسمبر سے لوگوں کو ہڈی کی چوٹ لگنا شروع ہوئی اور اب تک اس قسم کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے چار کی کمر یا گلے کی ہڈی ٹوٹی۔