امراض لوگوں کو نگل رہے ہیں، حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے:پاسبان

امراض لوگوں کو نگل رہے ہیں، حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے:پاسبان
روٹی، کپڑا، مکان کے فلسفے والوں نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے:رفیق خاصخیلی
پی پی پی سندھ کے لوگوں کو جاہل اور محتاج رکھ کر زرداری خاندان کی غلام رکھنا چاہتی ہے
پی پی پی والے لاڑکانہ کو پیرس کیا بنائینگے؟ یہ تو پیرس کو لاڑکانہ بنا دیں گے
طبی سہولیات کے ڈھول کا پول کھل چکا،مریضوں کے لئے اسپتال کے برآمدوں میں بھی جگہ نہیں ہے

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے کہا ہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے موذی امراض سندھ کے لوگوں کو نگل رہے ہیں اور حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو جاہل، اپاہج اور محتاج رکھنا چاہتی ہے تاکہ یہ زرداری خاندان کی غلامی پر ہمیشہ کے لئے مجبور رہیں۔روٹی، کپڑا، مکان کے فلسفے والوں نے عوام کوزندہ درگور کر دیا ہے۔ یہ لاڑکانہ کو پیرس کیا بنائینگے؟یہ تو پیرس کو لاڑکانہ بنادیں گے۔ آنکھیں کھول کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ کورونا کے شکار سب سے زیادہ سندھ کے لوگ ہیں۔ محکمہ صحت کی ازلی نااہلی سے پہلے لاڑکانہ کو ایڈز ہوا اور اب کراچی بیماریوں کی فہرست میں صف اول ہے۔حکومت جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان امراض کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی دنیا سے بھیک مانگنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت بین الااقوامی خیرات اور زکوٰۃ بھی ہڑپ کر جاتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کو وڈیرہ شاہی نے یرغمال بنا کر نانا اور اماں جان کا مقصد اور مشن بھلا دیا ہے۔ اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات کے ڈھول کا پول کھل چکا ہے۔مریضوں کے لئے اب اسپتال کے برآمدوں میں بھی جگہ نہیں ہے۔ ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ مریضوں کو ہاتھ گاڑی پر اسپتال لا رہے ہیں۔ زندہ انسانوں میں کورونا، ڈینگی، ایڈز اور دوسرے متعدی اور خطرناک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ایم کیوا یم اور پیپلز پارٹی دونوں نے مل کر سندھ کو نقصان پہنچایا ہے۔سندھ کے لوگ ہوش کریں اوربرسوں سے اجارہ داری رکھنے والے نمائندوں کو مسترد کر دیں۔ علاج معالجے کی سہولت سندھ کے لوگوں کا حق ہے۔لوگ خیراتی ہسپتالوں سے علاج کر وا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں عملہ ہے اور نہ دوائی ہے۔علاج معالجہ اور تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے صوبہ سندھ میں صحت کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اب مہلک بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں متعدد بیماریوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔ڈینگی، کانگو، نگلیریا اور ٹائیفائیڈ سمیت دیگر امراض نے عوام پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔ ان بیماریوں میں دن بدن اضافہ کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کچرا، غلاظت، سیوریج کا پانی سب مل کر فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ سندھ کے اسی فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ سندھ کی ستر فیصد عوام خصوصا حاملہ عورتیں اور چھوٹے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔یورپ میں ہزار میں سے صرف 4۔3 بچے مرتے ہیں۔ تھر میں قحط سالی اور غربت کی وجہ سے ہزار میں سے ایک سو اکانوے بچے مر جاتے ہیں۔حکومت چاہے تو ان بچوں کو مرنے سے بچا سکتی ہے۔ اسہال، ملیریا اور ڈینگی فیور کی وجہ سے سندھ میں وبائی صورت حال ہے جس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔سندھ، لینڈ لارڈز اور موذی امراض کے رحم و کرم پر ہے۔ سندھ کے عوام دیہی اور شہری سیاسی قبضہ مافیا سے جان چھڑائے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتے نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کے لئے پاسبان کی جدوجہد جاری رہے گی#
جاری کردہ پاسبان پریس انفارمیشن سیل
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر:0345-3399224
محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323-2002142
(یہ خبر آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کردی گئی ہے)