فصلوں پر کیڑے مار دواؤں کے اثرات روکنے کیلئے ماہرین نے متبادل پر ریسرچ شروع کر دی

اگرچہ کوئی کسان یہ نہیں چاہے گا کہ اس کی تیار شدہ بہترین فصل بھوکے کیڑے مکوڑے تباہ کر دیں اور سب سے عام طریقہ کیڑے مار دوائیں استعمال کرنا ہے، لیکن ان دوائوں (پیسٹی سائیڈز) کے استعمال سے بڑے پیمانے پر ماحولیات کو نقصان ہو رہا ہے۔ ان میں سے کچھ دوائیں ایسی ہیں جو شہد کی مکھیوں کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں، زرگل منتقل کرنے والے پرندوں کو مار رہی ہیں جبکہ دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ لیکن شکر ہے کہ ان دوائوں کی مقدار انسانوں کی خوراک میں انتہائی کم ترین سطح پر ہوتی ہے لیکن ان کے اثرات بہر الحال پائے جاتے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/977840?_ga=2.142259378.1657334996.1630395530-1084667001.1630395530