بلال اکبر کی سفیر تعیناتی پاک سعودی تعلقات کی سنہری تاریخ ہوگی / ارشد تبسم سفارتخانہ پاکستان اور کمیونٹی سرگرمیوں کی تیز تر کوریج دینے کا معیار قائم رکھیں گے/ عابد شمعون چاند

رہنما پاکستان عوامی تحریک گلف ارشد تبسم ، سماجی کارکن ملک انصر حمید اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین عابد شمعون چاند ، صدر محمد وسیم خان کی سفیر پاکستان بلال اکبر سے ان کے آفس میں طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نوید افضال ویلفیئر اتاشی بھی موجود رہے ارشد تبسم نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کیلئے چیدہ چیدہ نکات پر تبادلہ خیال کیا اور ان گذارشات کو تحریری شکل میں بھی سفیر پاکستان کے سامنے پیش کیا سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے ہر ایک پوائنٹ پر فوری مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعدد پوائنٹ پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے بلاتفریق سفارتخانہ پاکستان سمیت پاکستانی کمیونٹی کو میڈیا کوریج دینے کے صحافتی تعمیری کردار پر سیر حاصل گفتگو کی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی صدر وسیم خان نے سفارتخانہ پاکستان کی سرگرمیوں کی بہترین کوریج دینے کیلئے اپنے قومی و صحافتی فرض پر روشنی ڈالی اس موقع پر رہنما پاکستان عوامی تحریک نے سفیر پاکستان کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخ ساز علمی نسخہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ سفیر پاکستان بلال اکبر تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے خواہاں ہیں
ملاقات میں ارشد تبسم نے سفیر پاکستان سے مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی مدد کیلئے بالخصوص اپیل کی جس پر بلال اکبر نے ہر مظلوم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی تارکین وطن میں فوت ہونے والے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی اہم معلومات کا حوصلہ افزاء تبادلہ خیال ہوا
طویل ملاقات میں پاکستان کو عظیم ملک بنانے اور پاک سعودی تعلقات کو مزید تر بنانے کیلئے پاک اوورسیز کمیونٹی کے اپنا ملی فرض ادا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ ارشد تبسم سمیت دیگر وفد نے سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کا عزم کیا جس پر سفیر پاکستان نے خوشی کا اظہار کیا

ریاض ( ناظم علی عطاری)