چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانات کے چھٹے روز خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسٹیڈیم روڈ کراچی اور رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس اسٹیڈیم روڈ کراچی کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے دوسرے مرحلہ میں صبح اور شام کی شفٹوں میں بلاتعطل اور شفاف امتحانات کا انعقاد جاری ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانات کے چھٹے روز صبح کی

شفٹ میں خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسٹیڈیم روڈ کراچی اور رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس اسٹیڈیم روڈ کراچی

کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ چیئرمین انٹربورڈ نے دونوں امتحانی مراکز پر طلبہ کیلئے سہولیات کی دستیابی اور

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے پوچھنے پر دونوں امتحانی مراکز میں طلبہ نے بھی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے امتحانی عملے کی تعریف کی۔