-نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی-خاتون ملازم کو ہراساں کرنے‘ نازیبا تصاویر شیئر کرنے کا مقدمہ، جرم ثابت، ملزم کو قید و جرمانے کی سزائیں

غالب مارکیٹ میں نوکری کا جھانسہ دیکر ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے ملزم احمد کیخلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

————————
فرسٹ سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ حیدرآباد اعجاز چانڈیو نے سوشل میڈیا پر ساتھی خاتون ملازم کو ہراساں کرنے‘ نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے مقدمہ میں گرفتارملزم اویس احمدغوری کو جرم ثابت ہونے پر دو الگ الگ دفعات میں دو مرتبہ 3,3 سال قید اور 20,20ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں‘جرمانوں کی عدم ادائیگی پر اسے مزید 2,2ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔
https://jang.com.pk/news/975501?_ga=2.160736637.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151
—————————

پتوکی میں 13 سالہ بچے سے او باش نوجوان علی رضا کی بدفعلی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں روز بروز اغوا کے بعد زیادتی، بدفعلی کے مقدمات میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ تحصیل پتوکی کے علاقہ ملک کالونی پھولنگر میں ممتاز حسین کے بیٹے احمد حسن کے ساتھ ایک درندہ صفت علی رضا نے دن دیہاڑے ایک قریبی کوارٹر میں لے جا کر بدفعلی کی اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ 13سالہ بچہ ایک ناشتے والی دکان پر کام کرتا تھا۔
https://jang.com.pk/news/975516?_ga=2.160736637.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151
———————————-

دادو کے نواحی گائوں میں 13 برس کی ذہنی مریض بچی نذیراں بنت علی بخش ببر کو مسجد کی حدود میں مولوی نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ مقدمہ سے دستبردار ہونے کےلئےمولوی کے ساتھی جرگہ کرنے کے لئےسخت دبائو ڈال رہے ہیں جس پر بچی کے ورثا نے دادو پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا ،متاثرہ بچی کی والد اور والدہ نے حکومت سے انصاف اور ملزم مولوی محمد نواز ببرکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

https://jang.com.pk/news/975514?_ga=2.160736637.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151
———————————–

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے کے بعد کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ 22اگست کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ موصول ہوئی فوٹیج میں زیادتی کی شکار ماں بیٹی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہےجہاں وہ اپنی جان بچانے کے لئے ایک مدرسہ میں داخل ہوتی ہیں۔
——————-https://jang.com.pk/news/975515?_ga=2.160736637.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151
—————————–

فیصل آباد کی 15سالہ لڑکی کو اس کے منگیتر نے دوستوں سے ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سیف اپنی منگیتر کو بہلا پھسلا کر مری لے گیا اور سارے دوست شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، 6روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اویس نگر 224ر ب کے رہائشی مرزا سلیم کی 15سالہ بیٹی ( م ) کی منگنی علاقہ اقبال کالونی ایچ بلاک کے رہائشی سیف ولد غلام علی سے ہوئی تھی جسے اغواء کرکے 20؍ اگست کو سیف اپنے دیگر دوستوں بلال ‘ ذیشان اور طیب کے ہمراہ گاڑی میں مری لے گیا ‘ جہاں ملزمان اسے شراب پلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔
https://jang.com.pk/news/975510?_ga=2.160736637.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151
————————————