جنوبی افریقہ، ایک شخص کا صبح کی چائے پر دھاڑتے شیر سے سامنا

جنوبی افریقا میں گھومنے کی غرض سے ایک کیمپ میں قیام کرنے والے شخص کو صبح سویرے کچن کی کھڑکی کھولنا مہنگا پڑ گیا۔

اکثر اوقات انسان کے ساتھ انہونی ہوتی رہتی ہے مگر جب کسی خون خوار جنگلی جانور کے ہاتھوں جان کے لالے پڑ جائیں تو اچھے اچھوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، مگر کبھی کبھار کچھ لوگ ایسی صورتحال سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقا کے ایک سیرو تفریح کے لیے لگائے جنگل کے کیمپ میں پیش آیا جہاں گھومنے کی غرض سے وہاں موجود ڈیلان پانوس نامی شخص نے صبح کی کافی بناتے ہوئے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لیے کھڑکی کھولی تو ایک دھاڑتے شیر کا اُس سے سامنا ہوا۔

ڈیلان پانوس نے اس منظر کی فوراً ویڈیو بنا لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلان پانوس کافی بنانے کے لیے جب بھی کھڑکی کے پاس سے گزرتا ہے شیر اُس پر دھاڑتا ہے۔

اس دوران ڈیلان پانوس اس منظر سے خوف زدہ ہونے کے بجائے خوب انجوائے کر رہا ہے اور ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ اُس کے ساتھ اس کیمپ میں اور لوگ بھی موجود ہیں اور یہاں کھڑکی سے باہر ایک شیر اور شیرنی ہم سے ملنے آئے ہوئے ہیں۔