فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کا کورونا سے انتقال

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند کراچی کے سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیرِ علاج تھیں۔

پی ایم اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کررہی تھیں جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کراچی: اب تک کتنے افراد کی ویکسینیشن ہوچکی؟

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/973765