ہم دیگر لوگوں کی طرح یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے مینارِ پاکستان پر گئے تھے، ہم نے وہاں کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کوئی غلط ویڈیو بنائی

یومِ آزادی کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کی اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کی اپنے ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے ساتھ نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انصاف کی اپیل کرتی نظر آرہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں عائشہ اکرم نے کہا کہ ’آخر! میں نے آپ سب کا کیا بگاڑا تھا جو میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔‘

عائشہ اکرم نے کہا کہ ’ہم دیگر لوگوں کی طرح یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے مینارِ پاکستان پر گئے تھے، ہم نے وہاں کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کوئی غلط ویڈیو بنائی۔‘

نہ ہم محفوظ ہیں اور نہ آزاد: علیزے شاہ

ٹک ٹاکر کے ساتھی نے کہا کہ ’آپ ہی لوگوں نے ہمیں پیار دیا اور آپ ہی لوگوں نے ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا، اس سب کے بعد دل کررہا ہے کہ ہم مرجائیں۔‘

عائشہ اکرم نے کہا کہ ’میں آج پورے پاکستان کے سامنے شرمندہ ہوگئی ہوں اور پاکستان کی یہ بیٹی سب سے ناراض ہے۔‘

ٹک ٹاکر ریمبو نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہمیں پاکستان کی آزادی کا جشن منانے کا حق نہیں ہے؟ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟‘

آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ شنیرا کا پاکستانی قوم سے سوال

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور ہمیں صرف انصاف چاہیے۔‘

دوسری جانب عائشہ اکرم نے کہا کہ ’میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

مینارِ پاکستان واقعہ ہے کیا؟

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

مینارِ پاکستان واقعہ: ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد ہوسکتی ہے؟ فاطمہ بھٹو کا پنجاب پولیس سے سوال

فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے

https://jang.com.pk/news/972419