لاڑکانہ میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا 82 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ سمیت 5 اضلاع میں حساس اور انتہائی حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کو سیکیورٹی دینے سمیت پانچوں اضلاع میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے


لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
———————-
لاڑکانہ میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا 82 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ سمیت 5 اضلاع میں حساس اور انتہائی حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کو سیکیورٹی دینے سمیت پانچوں اضلاع میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے گئے، رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل خالد محمود کے مختلف اضلاع اور مقامات کا دورہ کر کے سیکیورٹی کا خود جائزہ لیا, شکارپور میں 2015 کے بم بلاسٹ کے شہدا کو شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلع میں یوم عاشورہ کے موقع پر 179 ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ 181 مجالس عزا پڑھی گئیں جبکہ مرکزی جلوس جاڑل شاہ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہوا جہاں شام غریباں پڑھی گئی لاکھوں عزادارن حسین نے شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر 82 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ ضلع سمیت قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور شکارپور سمیت تمام تحصیلوں میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے گئے رینجرز کی جانب سے تمام اضلاع کے حساس اور انتہائی حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی محرم الحرام کے آغاز سے کی رینجرز کی جانب سے مختلف شہروں کا گشت شروع کر کے اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جبکہ ونگ کمانڈر رینجرز کرنل خالد محمود کی جانب سے لاڑکانہ سمیت، جیکب آباد، شکارپور اور قمبر شہدادکوٹ کے مختلف مقامات پر دورہ کر کے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یعقینی بنایا گیا جبکہ شکارپور میں 2015 میں ہونے والے بم بلاسٹ کے نتیجے میں شہدا ہونے والے عزاداروں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تاہم یوم عاشورہ کے موقع پر جاڑل شاہ امام بارگاہ کے قریب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جہاں رنجیر زنی کرنے والے عزادارن حسین کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، فری میڈیکل کیمپ پر رینجرز کے ڈاکٹرز کیجانب سے 8 سو سے زائد عزاداروں فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی بہترین انتظامات اور بھرپور ادویات سمیت ضروری سامان سے لیس فری میڈیکل کیمپ پر رش رہی اس موقع پر عزاداران حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز ہمیشہ پاکستان کے عوام کے شانہ بہ شانہ رہی ہے اور ہر سال رینجرز کی جانب سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں سب سے زیادہ عزاداروں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔