میرپورخاص میں سیلاب متاثر اور دیگر آفتوں کے دوران متاثر لوگوں کی بحالی کے متعلق معلومات لینے کے حوالے سے درباھال میرپورخاص میں متعلقہ افسران سے میڻنگ

میرپورخاص (. ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص محمد حسن خاصخیلی ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت میرپورخاص میں سیلاب متاثر اور دیگر آفتوں کے دوران متاثر لوگوں کی بحالی کے متعلق معلومات لینے کے حوالے سے درباھال میرپورخاص میں متعلقہ افسران سے میڻنگ کی صدارت کی، اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا میٹنگ میں متعلقہ افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ بارشوں اور دوسری آفتوں سے جن دیہاتوں کو زیادہ نقصان ہوا تھا ان کی مکمل سروے کی گئی ہے منتخب کی گئی تین یونین کائو نسل میں سے روشن آباد، گروڑ شریف اور فیض محمد بھنبرو یونین کائونسل میں سے زیادہ متاثر دیہاتوں سے 2262 گہرانوں کو منتخب کیا گیا ہے اس میں سے 60 پرسنٹ مرد اور 40 پرسنٹ مستحق عورتوں کو منتخب کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت مستحقین کو یو ایس ایڈ کی جانب سے چھ ماہ تک 7500 ان کو دیئے جائیں گے جو ہنر سیکہیں گے اور اپنے گھر والوں کو معاشی طور پر مظبوط کریں گے انہوں نے کہا کے منتخب دیہاتوں میں سے جن دیہاتوں کا نقصاں ہوا ہے انہیں بھتر کرنے کی کوشش کی جائے گی دیہاتوں سے گذرنے والی چھوٹی نہروں کے روڈ اور راستے بہتر کیلئے جائیں گے دیہاتوں کو آئندہ ڈوبنے سے بچانے کے لئے بند باندھا جائے گی مویشی پالنے کی ٹریننگ دی جائے گی تاکے وہ ان میں سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں آبادگاروں اور زمینداروں کو زراعت کے متعلق جدید ٹریننگ دی جائے گی اور لوگوں کو کچن گارڈن کی ٹریننگ کے ساتھ اس میں سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا اس موقعے پر متعلقہ افسران کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کے ساتھ مفید مشورے بھی دیئے گئے میٹنگ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے آفتاب بھٹی اور خالد مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس محراب خاصخیلی، ایکسین تھر ڈویزن شاھ نواز بھٹو اسسٹنٹ انجینئر جمڑائو ظاھر علی شاھ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے.