گلوبل ویمن میڈیا (جی ڈبلیو ایم) کا وفد 12 سے14 اگست 2021 کو گورنر ہاؤس پنجاب کا دورہ کریگا، وفد کی میزبانی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کرینگے

گلوبل ویمن میڈیا (جی ڈبلیو ایم) کا وفد 12 سے14 اگست 2021 کو گورنر ہاؤس پنجاب کا دورہ کریگا، وفد کی میزبانی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کرینگے۔دورے کے دوران وفود مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج بنانے اورخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے گلوبل ویمن میڈیا (GWM) کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کریگا۔ حال ہی میں ، گلوبل ویمن میڈیا نے معروف ٹی وی سلیبریٹی حرا مانی کو بطور سفیر نامز دکیا ہے۔گلوبل ویمن میڈیا (جی ڈبلیو ایم) کے وفد میں چیئرپرسن منیزے معین ، گلوبل ویمن میڈیا کی سفیرحرا مانی ،اینکر ثنا ہاشمی ،اینکر افشین قریشی ، اینکر ناجیہ میر ،اینکر ردا سیفی ، سید تراب شاہ اور دیگر صحافی شامل ہیں۔وفد کے ممبران پہلے دن اولڈ سٹی لاہور کا دورہ کریں گے جسکی میزبانی کامران لاشاری کریں گے ۔وفد بادشاہی مسجد ، مینار پاکستان ، گریٹر اقبال پارک ، نیشنل ہسٹری میوزیم ، لاہور قلعہ ،مزار اقبال، الحمرا ہال اور لاہور فوڈ اسٹریٹ کا بھی دورہ کریں گے جبکہ لاہور اولڈ سٹی دورے کے بعد پریس بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔