سندھ کے طلبہ و طالبات کو مقامی اور بین الاقوامی اسکالر شپس سے محروم رکھا جا رہا ہے

سندھ کے طلبہ و طالبات کو مقامی اور بین الاقوامی اسکالر شپس سے محروم رکھا جا رہا ہے. سندھ کے نوجوان کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) کے نو جوان سندھ کی سیاست کا نیا رخ متعین کریں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے نوجوانوں کی نئی قیادت سامنے لائیں گے. ایم ایس ایف (ن)کے ضلعی عہدے دار اپنے اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کردار اد ا کریں.
یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ.
(منگل03 اگست 2021)
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS-102 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار یاسر عدیل شیخ اور ایم ایس ایف(ن)کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل کے ہمراہ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوصی ہدائت پرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے آرگنائزر عبدالقدوس بلو سے ان کی رہائیش گاہ پر ملاقات کی اور دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں سندھ کے عوام کی خدمت کے لئے سندھ کے نوجوانوں کی نئی قیادت سامنے لائی جائے گی. یاسر عدیل شیخ نے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی جانب سے دی گئی ہدایات سے ڈویژنل صدر سردار محمد سہیل اور صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو کو آگاہ کیا جن میں سندھ کے رہنماؤں کو صوبے میں تنظیم سازی اور نوجوانوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کے لئے ٹاسک دئے گئے ہیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ونگز کے کارکن اور قیادت قائد میاں محمدنواز شریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں انتشار دیکھنے کے خواہشمند طبقوں کو مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا. مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن سندھ کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور رہنمائی کے لئے رابطوں میں تیزی لاکر سندھ کے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استفادہ کرنے کے جامع پروگرام کی طرف جا رہی ہے. یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) سندھ میں نوجوانوں کے تابناک مستقبل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے. سندھ کے طلبہ و طالبات کو مقامی اور بین الاقوامی اسکالر شپس سے محروم رکھا جا رہا ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے نوجوانوں کی نئی قیادت سامنے لائیں گے. ایم ایس کے ضلعی عہدے دار اپنے اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کردار اد ا کریں. کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع کی تنظیمیں مکمل ہیں اور شہرقائد کی خدمت کے لئے مسلم استوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب کے لئے نوجوان امیدوار بھی میدان میں اتار دئیے ہیں. بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان صوبے کو نئی سیاسی قیادت فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں. ایم ایس ایف(ن) سندھ کے آرگنائزر عبد القدوس بلو نے کہا کہ مرکزی صدر رانا محمد ارشد اور صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی رہنمائی میں سندھ کے تمام ڈویژن اور اضلاع کے دورے کئے جائیں گے اورتنظیمی امور کا جائزہ لے کر مرکزی قیادت کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا. جاری کردہ: میڈیا سیل
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ
رابطہ:0321-9220000