صحرائے تھر میں ایک روز میں خاتون سمیت چار افراد نے مبینہ خودکشی کر لی

صحرائے تھر میں ایک روز میں خاتون سمیت چار افراد نے مبینہ خودکشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی مختلف تین تحصیلوں ڈیپلو ،ننگرپارکر، چھاچھرو میں 70سالہ خاتون سمیت چار لاشیں درختوں اور پانی کے کنویں سے ملی ہے، پولیس کا دعویٰ کے مطابق بظاہر چاروں واقعات خودکشی لگتے ہیں مزید تفتیش کی جارہی ہے، تھرپارکر پولیس کے مطابق تحصیل ڈیپلو میں جنگل میں چاچا بھتیجے راجو اور پارو کولہی اور چھاچھرو میں 55 سالہ مکنو بھیل نے درخت میں پھدا ڈال کر مبینہ خودکشی کی ہے اور تحصیل ننگرپارکر میں 70سالہ خاتون رتنی کنویں میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے واقعات بظاہر خودکشی لگتے ہیں چاروں لاشیں ہسپتالوں میں منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
https://jang.com.pk/news/964899?_ga=2.201821206.664423750.1627880786-924609717.1627880776