سعودی عرب میں عید کے دن حوطہ سدیر ٹیم کی طرف سے سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں عید کے دن حوطہ سدیر ٹیم کی طرف سے سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جسمیں پوٹھوہار کلب ، ریاض کلب ، حوطہ سدیر کلب اور گوندل کلب جدہ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔
فائنل میچ گوندل کلب جدہ اور حوطہ سدیر کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد حوطہ سدیر کلب نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
تمام تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی ۔
فائنل میچ کے بعد میں انتظامیہ کی طرف سے رنر اپ ٹیم اور ونر ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نو منتخب سینئر نائب صدر عامر بشیر چوہدری نے اچھی کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام تقسیم کیے آخر میں چوہدری شبریز اختر سویہ چیف ایگزیکٹیو النخیل ٹریول اینڈ ٹورزم نے عید کے موقع پر شاندار تفریح کا موقع فراہم کرنے پر حوطہ سدیر کی انتطامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دیار غیر میں کھیلوں کو فروغ دینا قابل ستائش ہے کھیل سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور رہتی ہے