سیدہ رافعہ ماموں جی کے پی ایم ویمنز ونگ کی صدر نامزد

سیدہ رافعہ ماموں جی کے پی ایم ویمنز ونگ کی صدر نامزدکراچی(پ ر) سیدہ رافعہ ماموجی کو ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان فیمیل چیپٹر سال 2021-22 کے لیے صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ ایم کے پی کارپوریٹ گروپ سیکریٹری سید کاشف علی ہاشمی نے رافعہ ماموجی کو مبارکباد دیتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں  بننے والی تمام خواتین صدور کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔رافعہ ماموجی ٹیکسٹائل ڈیزائنر، فیبرک کنسلٹنٹ سپر یاٹ پروجیکٹ کے ساتھ ”درویش زندگی“کی بانی اور  ”تا اینڈ را“کی شریک بانی ہیں۔ واضح رہے ایم کے پی کارپوریٹ گروپ نے اپنے قیام کے بعد سے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے اور یہ ایک قومی سطح کا گروپ بن گیا ہے  ترقی کے اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے گروپ نے ایم کے پی کارپوریٹ گروپ، پاکستان فیمیل چیپٹر کے نام سے قومی سطح پر انٹرپرنیور اور ورکنگ خواتین کا گروپ تشکیل دیا ہے جس کی پہلی صدر رافعہ ماموجی کو بنایا گیا ہے۔