سعودی عرب الریاض میں چوہدری شبریز اختر سویہ کی جانب سے النخیل ٹریول اینڈ ٹورزم کا افتتاح افتتاح پی آئی اے کے جنرل منیجر فہیم رضا نے کیا۔ جس میں ترکش ائیرلائن ، ائیر بلیو ، سلام ائیرلائن ، عمان ائیرلائن ، کویت ائیرلائن کے نمائندوں نے شرکت


ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب الریاض میں سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شبریز اختر سویہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے حوالے سے النخیل ٹریول اینڈ ٹورزم کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو سستی اور معیاری سروس دینا ہے افتتاح
پی آئی اے کے جنرل منیجر فہیم رضا نے کیا۔
جس میں ترکش ائیرلائن ، ائیر بلیو ، سلام ائیرلائن ، عمان ائیرلائن ، کویت ائیرلائن کے نمائندوں کے علاوہ ریاض کی تمام سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سب نے چوہدری شبریز اختر سویہ کو نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا شبریز اختر سویہ نے تمام معززین شہر کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا کے بعد سفری پابندی ختم ہونے پر ہم بین الاقوامی سیاحت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کی مقامی سیاحت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے پی آئی اے کے جنرل منیجر فہیم رضا کا کہنا تھا کہ ہم قومی ائیر لائن کے ساتھ ساتھ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بھی ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے آخر میں تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیے کا اہتمام کیا گیا اور تمام حاضرین نے شبریز اختر سویہ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تقریب کے آخر پر کاروبار میں برکت کے لیے دعا خیر کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی