قیام الدین نظامی، جلال عظیم آبادی اورظفرعلی کے لئےتعزیتی ودعائیہ نشست

ریاض ( ناظم علی عطاری) مجلسِ محصورین پی آرسی جدہ کے زیراہتمام پاکستان کی ادبی برادری کی ایک نامور شخصیت، ایک بہت ہی محترم صوفی بزرگ مشہور مصنف اور نامور تذکرہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف اور پی آر سی کے چیئرمین احتشام ارشد نظامی کے بڑے بھائی جناب سید قیام الدین نظامی صاحب کے انتقال پرپی آر سی نے جنرل سکریڑی سید مسرت خلیل کی رہائش گاہ پر تعزیتی و دعائیہ نشست منعقد کی۔ جس میں مجلس کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق اورسینئرممبران انجینئرسید اسلم تنویر، انجینئر خالد جاوید، شمس الدین الطاف ملک، اسرارخاں، معروف شاعر زمرد خان سیفی، صحافی ملک عاصم اعوان اور دیگر نے شرکت کی قیام الدین نظامی کی پیدایش 21/ اکتوبر 1942 کو پٹنہ (بہار) کے کوپا سنگھرء گاون (نکرہم) میں ہوئی تھی اور انتقال 5جولائی 2021 کی شام کراچی میں ہوا ان کی مندرجہ ذیل کتاب منظر عام پر آچکی ہیں شرفا کی نگری جلد اول مطبوعہ 1995/2004
شرفا کی نگری جلد دوم مطبوعہ 2004
انوار العلماء 2007
بیعت کی حقیقت 2008
حفیظ عظیم آبادی 2010
اس کے علاوہ ڈھاکہ میں مشہوراردو شاعر، ایک بزنس مین اور فرینڈز آف ہیومینٹی (ایف او ایچ) کے کنٹری ڈائریکٹرسید جلال الدین احمد (جلال عظیم آبادی) جوکووڈ 19 میں مبتلا اور ہسپتال میں داخل تھے نیز پی آر سی کے دیرینہ ساتھی انجینئر سید ظفرعلی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا گیا اوراللہ تعالی سے ان مرحومین کی مغفرت اور دراجات کی بلندی اورپسماندگان کو صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی۔
تعزیتی و دعائیہ نشست شمس الدین الطاف ملک کی محصورین، مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعا اور ملت اسلامیہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی اور بہتری اور نوجوان نسل کی اصلاح کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔