پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب اور فورم کے عہدیداران نے پاکستانیت کا رنگ جما دیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب اور فورم کے عہدیداران نے پاکستانیت کا رنگ جما دیا ناصر حبیب چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے تمام اعلی عہدیداروں اور الریاض کی مشہور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا
ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ میرے فورم کے تمام ساتھی اس محفل میں براجمان نظر آئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی چیئرمین ناصر حبیب نے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کے کام کو سراہا اور ان کو اس نیک مقصد میں ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا کہ وہ فورم کی گراں قدر خدمات سر انجام دے رھے ھیں تقریب سے سینئیر رہنما معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم کا کہنا تھا کہ ناصر حبیب کی قیادت میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہیں جس سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں تقریب سے پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین ناصر حبیب کی کمیونٹی کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم کو ناصر حبیب جیسی شخصیت پر فخر ہے ایسے لوگ پاکستان کا فخر ہیں ہم سب کو ان کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر کام کرنے کا عہد کرنا ہو گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور خدمت کی جا سکے پاکستانی ایگزیکیٹو فورم ناصر حبیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا ان شاء اللہ تقریب سے بخت شیر خان ، تاج محمد خان ، عابد شمعون چاند ، چوھدری شبریز اختر سویہ ، چوھدری عامر بشیر ، عبداللہ خان ، ملک انصر حمید ، قیصر شریف ، وسیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس فورم کے لیے اپنے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی