کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ایسٹوراٹ سیل کئے جائیں -چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ


حکومت سندھ کا کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ایسٹوراٹ سیل کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے پرائمری اسکول بند، انڈور ڈائننگ پر پابندی اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بند کرنی کی تجویز۔

تجاویز وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں رکی جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

کراچی (12 جولائی 2021)

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس صورتحال کے متعلق اہم اجلاس پیر کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ایسٹوراٹ سیل کئے جائیں گے۔ انہونے کمشنر کراچی سمیت تمام ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز دے دی۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافی کو نظر میں رکھتے اسکول بند کئے جائیں۔ انہونے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا انڈور ڈائننگ پر پابندی ، شادی ہال میں کم سے کم افراد کی شرکت اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بھی مکمل بند کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت کی تجاویز وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور فیصلا کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں 3.35 ملین ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ صوبے میں پی پی ایچ آئی، 647 ویکسینیشن سینٹر اور 347 موبائیل ٹیموں کے زریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ویکسینیشن کے ٹارگیٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ویکسینیشن کے لئے موبائیل ٹیمیں بڑھائی جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔