آر بی پاک کے چار ملازمین کی ریٹاٸر منٹ کی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)
آر بی پاک ورکرز یونین کی جانب سے ریٹائر ہونے والے پانچ ورکرز کیلئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ندیم عزیز 41 سال سروس، صاحب جمال 30 سال سروس، گل شریف 30 سال سروس، بخت روان 30 سال سروس اور مجاہد علی 30 سال سروس کرکے ریٹائر ہوئے، سیکریٹری جنرل متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان اور جنرل سیکریٹری آر بی پاک ورکرز یونین مختار حسین اعوان نے ریٹائر ہونے والے ورکرز کی سروس کو سراہا

اور کہا کہ آر بی پاک ورکرز یونین کو ہمیشہ آپ اپنے ساتھ پائیں گے ۔آر بی پاک ورکرز یونین کے صدر اکرام اللّٰہ جان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ریٹائر ہوکر جاتے ہیں وہ خوش نصیب ہیں کہ وہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے جارہے ہیں ورنہ سائٹ میں انڈسٹری کا بہت برا حال ہے اور ہم آپ تمام ورکرز کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں..