گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1091 نئے کیسز رپورٹ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1091 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور551 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16929 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد5599 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک4662921 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور346343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید551 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد317411 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.6 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 23333 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے22511گھروں میں ،56 آئسولیشن سینٹرز میں اور766 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ704 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ1091 نئے کیسز میں سے 834 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 249، ضلع وسطی195،ضلع جنوبی 152، کورنگی 113، ملیر 82 اور ضلع غربی میں سے 43 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح سکھر 33، حیدرآباد 29،ٹھٹھہ 25، میرپورخاص 20، شہید بے نظیر آباد 19، بدین 17،تھرپارکر 14، جامشورو12، دادو 11،سجاول 9، مٹیاری 8،عمرکوٹ 7، ٹنڈو الہیار 5، سانگھڑ، کشمور اور لاڑکانہ 2۔ 2، نوشہروفیروز اور شکار پور میں سے 1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ