سمندرمیں پلاسٹک بیگ سمیت گتا اور ملبہ سے آبی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے،

سمندرمیں پلاسٹک بیگ سمیت گتا اور ملبہ سے آبی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے، ملک کی تیسری بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری سی فوڈ اوراسکے مرکزفشریزمیں گندگی کے ڈھیرلگ گئے کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کی تیسری بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری سی فوڈ اوراسکے مرکزفشریزمیں گندگی کے ڈھیرلگ گئے۔۔ سمندرمیں پلاسٹک بیگ سمیت گتا اور ملبہ پانی میں پھینکا جارہا ہے جوآبی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے،مجموعی طورپر84 ایکڑپرپھیلے فشریزمیں 3 حصہ خشکی اورایک حصہ پانی ہے۔۔ لیکن اسکی حالت قابل رحم ہے،فشریزپرکام کرنیوالے،ایکسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ شخص محمد علی کا کہنا تھا کہ یہاں اگریہ صورتحال ہوگی توہم کیسے ایکسپورٹ کے نمبرزکوبہترکرسکیں گے؟ بہت بری حالت ہے یہاں کی۔۔ اسٹیک ہولڈرزکومسائل ہیں لیکن انتظامیہ کام کرنے کوتیارنہیں ہے۔یہاں کام کرنیوالے محفوظ اور علی بلوچ کہتے ہیں کہ یہاں پانی میں گندگی ہے،چینل بلاک ہے، ملبہ پانی میں جارہا ہے۔یہاں گاڑی لانا کسی مشکل سے کم نہیں، نقصان ہوجاتا ہے۔۔ گہرے گڑھے ہیں لیکن کوئی ٹھیک کرنیوالا کوئی نہیں،،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فشریز کا انتظام پاک بحریہ کودیدیا جائے۔۔اعداوشمارکیمطابق2017 میں 400 ملین ڈالرسے ایکسپورٹ بڑھ کر ساڑھے 451ملین ڈالر تک پہنچی لیکن پھراسمیں اضافہ نہیں ہوسکا۔