تمباکو فری کراچی


کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے کراچی سموک- تمباکو فری کراچی اقدام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ جنوبی کی جانب سے ڈی ایم سی کونسل ہال میں تمباکو کنٹرول کی آگاہی و عمل درآمد کے لئے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا.

تربیت میں ضلعی ساؤتھ کے تمام محکمہ کے نمائندہ گان، فوکل پرسن سموک کنٹرول اور ماسٹر ٹرینرز نے شرکت کی.

تربیت میں جنید اقبال خان ایڈینشل ڈپٹی کمشنر 1 ساؤتھ فوکل پرسن سموک کنٹرول، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز فار کمشنر کراچی غلام نبی سولنگی ، ڈاکٹر منہاج السراج پروجیکٹ ڈاریکٹر منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن، محمد آفتاب احمد پروجیکٹ مینجر منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن حکومت پاکستان، تنویر قائم خانی کورآڈینٹر سموک کنٹرول ساؤتھ، بلال ظفر ڈسٹرکٹ ایسٹ نے شرکت کی .

ڈاکٹر منہاج السراج پروجیکٹ ڈائریکٹر تمباکو کنٹرول منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن، محمد آفتاب احمد پروجیکٹ مینجر تمباکو کنٹرول منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے شرکاء کو تمباکو کنٹرول عملدرآمد، تمباکو نوشی کی روک تھام کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی،

پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد لوگ تمباکو نوشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ہمارے ملک کی نئی نسل اس سے بہت حد تک متاثر ہورہی ہے، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنے زمہ داری کو نبھاتے ہوئے تمباکو کنٹرول کے قانون کو ایمپلیمنٹ کروانا ہوگا، ڈاکٹر منہاج السراج

جنید اقبال خان ایڈینشل ڈپٹی کمشنر سائوتھ 1 نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ نی ضلع میں تمباکو کنٹرول پر کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور ضلع جنوبی کو تمباکو کنٹرول پر ماڈل ضلع بنانے کا عزم کیا.

تمام شرکاء نے اپنے محکموں میں تمباکو کنٹرول قانون پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی

اس موقع پر ڈی ایم سی ساوٴتھ کی عمارت کو سموک فری زون قرار دیا گیا.