سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتحاد ورکرز پینل کی الیکشن میں واضع برتری حاصل کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتحاد ورکرز پینل کی الیکشن میں واضع برتری حاصل کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری اوورسیز لیبرز آفیئرز راجہ گل زیب کیانی کا کہنا تھا کہ اتحاد ورکرز پینل کو اس وقت کنٹری لیول پر واضع برتری حاصل ہے اور ان شاء اللہ سعودی عرب میں اتحاد ورکرز پینل اپنے نامزد کردہ نمائندگان کو منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔تقریب سے پروفیشنل فورم کے سابق صدر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ اتحاد ورکرز پینل نے کرونا کے دنوں میں جس طرح اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کی یہ اسی کی بدولت واضح کامیابی ملی۔تقریب سے سابق ڈپٹی فنانس سیکرٹری طلعت محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے ہر سال الیکشن کروانے پر پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی حقیقی جمہوری جماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔
دیگر مقررین میں خرم خان ،رانا فیضی، محمد رضوان، جبیل سٹی کے بلامقابلہ منتخب صدر عالم شیر خان نیازی اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر ایم سی ممبران نے بھی الیکشن میں اتحاد ورکرز پینل کی کامیابی کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔