پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیالوں نے شرکت کی تقریب سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ساری زندگی اس عہد کی تجدید کی کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کے عین مطابق آئین ، حکمرانی اور پارلیمان کی بالا دستی کے لیے جدوجہد کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب میں جیالوں کے ممنون ہیں جو دیار غیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب یوتھ ونگ کے صدر قریب اللہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس نظریے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے
تقریب سے ہدایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت خراج تحسین اور دعا مغفرت کے لیے ہے بلکہ تجدید عہد کے لیے بھی ہے تقریب سے حاجی جاوید راجپر ، حاجی علیم راجپر ، عابد راجپر ، فہیم خان ، حاجی طارق نسیم خان ، آزاد خان ، پرویز خان، فضل واحد ، محمد ابراهیم، نعیم خان ، باسط علی ، عبیداللہ، اکمل خان ، عزیز اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا
تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور جیالوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات بھی پیش کیے گئے