پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے سعودی عرب کی معروف اور متحرک صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں شاندار تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے سعودی عرب کی معروف اور متحرک صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی اکابرین اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ مثبت صحافت معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی اپنے اخلاق اور قلم سے کمیونٹی سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات کو بھی احسن انداز میں فروغ دے رہے ہیں
تقریب کے میزبان ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم جس محنت لگن ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ دیار غیر میں کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہی ہے وہ قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی قابل اور محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایمانداری خوش اخلاقی اور غیر جانبداری سے اپنی بے لوث صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو سعودی عرب کے لیے ہی نہیں پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین عابد شعمون چاند نے کہا کہ ہم مثبت صحافت کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو بہتر انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر وسیم خان نے کہا کہ صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری اور قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ صحافت کو پروان چڑھائے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر جانبداری صحافت پر یقین رکھتے ہوئے کمیونٹی کی بے لوث خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں اور کرتے رہے گے تقریب سے میاں طارق جنید ،مکرم نصیر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کے تمام صحافیوں کوخراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام ممبران نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے اور عزت افزائی کرنے پر ملک راشد پرویز اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا