نیا ناظم آباد کے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل گارڈنز کی دھوم


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے خوبصورت علاقے میں بننے والے دیدہ زیب رہائشی منصوبے نیا ناظم اباد نے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ رہائشی آسائشوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ماحول دوست منصوبے شروع کیے کرکٹ اور فٹ بال کے بہترین اسٹیڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے منصوبے میں بہترین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل گارڈنز تیار کرنے شروع کر دیے ہیں

جس میں انواع و اقسام کے پودے سبزیاں اور پھل گائے جا رہے ہیں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے اور نئے پودوں کو تناور درخت بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائے جارہے ہیں ۔نیا ناظم آباد پروجیکٹ کی انتظامیہ نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل گارڈنز

میں تمام بنیادی ضروری سبزیاں اگانے کے ساتھ ساتھ پھولوں کے درخت کھانے کا بندوبست بھی کیا ہے

اور مختلف حصوں میں انگور ،ناریل،چکوترا ،شہتوت ، بیر ،انار ،کیلا ، شریفہ ،چیکو،موسمی

جبکہ سبزیوں میں بھنڈی ،بینگن ، تورئی، دھنیا ،چائنا لیموں ،ٹماٹر ،کھیرا ،انجیر ،ہری مرچ ،کدو ،سمیت مختلف سبزیوں کو اگانے کا

عمل شروع کر دیا ہے ۔علاقہ مکینوں اور وزٹرز نے اسے بہت سراہا ہے ۔نیا ناظم آباد انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے

جانے والے یہ اقدامات دیگر رہائشی منصوبوں اور شہریوں کے لیے قابل تقلید مثال بن گئے ہیں ۔
—————————————–
Salik-Majeed—–whatsapp—–92-300-9253034