مزارات اولیاء کی بندش کے خاتمے پر سندھ حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آصف رضا قادری

  سندھ بھر میں مزارات اولیاء کو کھولنے پر زائرین و عاشقان اولیاء میں خوشی کاسماں ہے،آصف رضا قادری حکومت سندھ زائرین کی سہولیات سمیت دیگر حفاظتی وانتظامی امور کے سلسلے میں بہتر اقدامات کو یقینی بنائے،مفتی شہزاد رضا قادری، مزارات اولیاء روحانیت و عقیدت کے ہیڈ کواٹرز ہیں زائرین اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لیئے بارگاہ ولایت میں حاضر ہوتے ہیں،علامہ ناصر حسین شاہ 
کراچی(            )  ممتاز مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے سندھ بھر میں مزارات اولیاء کی بندش کے خاتمے  کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے مزارات اولیاء کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سندھ بھر میں مزارات اولیاء کو کھولنے پر زائرین  میں خوشی کا سماں ہے، مزارات اولیاء روحانیت کے ہیڈکوارٹرز ہیں، عاشقان اولیاء  دعاؤں کی قبولیت کے لئے بارگاہ ولایت میں حاضری دیتے ہیں،اور اپنی عقیدتیں پیش کرتے ہیں، اولیاء اللہ کی تعلیمات  امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے  مفتی شہزاد رضا قادری،علامہ ناصر حسین شاہ، پیر سید سعید شاہ چشتی،معروف نعت خواں ذیشان قادری، سمیت علماء کرام کے ہمراہ  معروف صوفی بزرگ حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے چادر پوشی،فاتحہ خوانی، نعت خوانی،اور خصوصی دعائیں بھی کیں،  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہؤئے مفتی شہزاد رضاقادری علامہ ناصر حسین شاہ،علامہ ولی جان فاروقی،ودیگر علمائے کرام کا کہنا تھا  حکومت سندھ زائرین کی سہولیات  سمیت حفاظتی اور انتظامی امور کے سلسلے میں بہتر اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے فوری اقدامات کرے،تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں،اس موقع پر مذہبی رہنما آصف رضا قادری کے ہمراہ پیر سعید شاہ چشتی،معروف ثناء خواں محمد ذیشان قادری،سماجی رہنما دانش آرائیں،حافظ نعمان قادری،انور عطاری،سمیت دیگر علماء وشخصیات نے بھی مزرا پر حاضری دی#