پی ایم سی کو ایک ایسی کمپنی کی خدمات درکار ہیں جو…………….


پاکستان میڈیکل کمیشن نے MDCAT کا امتحان لینے کے لئے ایک اشتہار دیا جس میں یہ کہا گیا کہ پی ایم سی کو ایک ایسی کمپنی کی خدمات درکار ہیں جو 175,000 امید واروں کا کمپیوٹر بیسڈ (Computer based) امتحان لے سکے۔ اس اشتہار میں تمام کمپنیوں کو کہا گیا کہ وہ اپنی درخواستیں 10 مئی 2021سے پہلے جمع کروا دیں۔

یہ امتحان لینے کی ذمہ داری SOAR TESTING AND EVALUATION PLATFORM نامی کمپنی کو دی گئی جو کہ ایک Single member company ہے ۔ مبینہ طور پر یہ کمپنی پی ایم سی کے نائب صدر وکیل علی رضا کے بھائی کے زیر اثر ہے۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی کمپنی نے یہ کنٹرکٹ حاصل کرنے کے بعد پی ایم سی کو لکھا کہ کمپنی کو کام شروع کرنے کے لئے گیارہ کروڑ پچپن لاکھ روپے پیشگی (Advance)درکار ہے ۔ پی ایم سی نے وہ گیارہ کروڑ پچپن لاکھ جاری کر دئیے ۔کمپنی یہ پیسے MDCAT امتحان لینے کے بعد اپنے حصّے میں سے واپس کرے گی۔

بات یہاں بھی ختم نہیں ہوتی MDCAT کا امتحان لینے کے لئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2021تھی جبکہ جس لمپنی کو کنٹرکٹ دیا گیا ہے وہ کمپنی 21 مئی 2021 کو بنائی گئی ہے۔جی ہاں جس کمپنی کو کنٹرکٹ دیا گیا وہ کنٹرکٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ کے گیارہ دن بعد بنی۔
یہی رونا پاکستان پھر کے ڈاکٹر رو رہے ہیں کہ جب آپ نااہل اور میڈیکل کی شعبہ سے غیر وابستہ لوگوں کو ڈاکٹروں پر مسلط کریں گے تو پھر نہ صرف پاکستان میں شعبہ طب کا بیڑا غرق ہوگا بلکہ ملک میں کرپشن بھی بڑھے گی۔

آنے والے وقت میں پی ایم سی کے یہی کرپٹ لوگ میڈیکل کے مختلف امتحانات بیچا کریں گے ۔

https://nation.com.pk/E-Paper/islamabad/2021-06-25/page-13/detail-8