پنجاب میں صاف پانی کیلئے عالمی بینک 69 ارب روپے دے گا

عالمی بینک پنجاب کے 16 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو 44 کروڑ 24 لاکھ ڈالر (69.72 ارب روپے) کا قرضہ فراہم کرے گا، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔