پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمال صدیقی نے اپنے حلقے پی ایس 106یوسی 13میں کھلی کچہری کاانقاد کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما رزاق باجواہ۔زبیرا

کراچی (محمد اشفاق چشتی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمال صدیقی نے  اپنے حلقے  پی ایس 106یوسی 13میں کھلی کچہری کاانقاد کیا  ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما رزاق باجواہ۔زبیرا کرم نديم۔ضیاء صدیقی۔ناصرآکبانی۔راؤ آصف ودیگر بھی موجود ہیں کھلی کچہری میں ۔علاقہ عوام اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسلے  مسائل سے آگاہ کیاایم پی اے جمال صدیقی نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انتظامیہ سے رابطہ کر کے ان کو حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے علاقہ سرکاری کوارٹرز میں رہنے والوں کو یقین دلایا جلد آپ کا چالیس سالہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا آپ لوگ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر یقین رکھیں دیکھیں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا پی ٹی آئی رہنما رزاق باجواہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو سستی اور معیاری رہائش دینے کے لیے ملک بھر میں اسکیم کا اعلان کیا ہے جس پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا پی ایس  106 میں تیس سالوں سے جیتنے والوں نے عوام کو جھوٹ اور دھوکے کے سہارے رکھا پی ٹی آئی عوام کے اصل مسائل کو حل کرے گی كيپشن فوٹو گراف پی ٹی آئی ایم پی اے جمال صد یقی یوسی 13 کھلی کچہری میں اہل علاقہ کے مسئلے مسائل سن رہے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما رزاق باجواه۔زبیر اکرم نديم۔ضیاء صدیقی۔ناصر آکبانی۔راؤ آصف۔ودیگر بھی موجود ہیں