سول ایوی ایشن کلب کی مینیجمنٹ ، آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ


سول ایوی ایشن کلب کی مینیجمنٹ ، آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن کلب کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اس کی مینجمنٹ کا کنٹرول آؤٹ سورس کر دیا جائے ۔ اس حوالے سے ابتدائی خاکہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن کلب کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے اور اس کے انتظام کو بہتر انداز سے چلانے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی جائیں گی

اور اچھی ساکھ اور تجربے کی حامل کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر کے بہتر کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔اس حوالے سے جلد اہم اعلان متوقع ہے ۔کراچی میں سیول ایوی ایشن کلب شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے ساتھ واقع ہے ۔ یہ انتہائی بہترین لوکیشن اور کشادہ اراضی ہے جہاں شاندار سول ایوی ایشن کلب قائم کیا گیا اور اب اسے مزید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔