وفاقی کابینہ اجلاس ، حکومت نے اسلم خان کو چیئرمین پی آئی اے مقرر کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلم خان کو نیا چیئر پی آئی اے مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ، کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ملکی ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری دیدی ہے ، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ، سکھر پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ، ممنوعہ اسلحہ کےلائسنس کے اجرا کامعاملہ موخرکردیاگیا، سرکاری اراضی پر قبضے کےخلاف موثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021کی منظوری دے دی ، سپریم کورٹ ا سٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دی دے ، عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ، کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ، اوورسیز پاکستانیوں کو نوازشریف اور آصف زرداری پر بھروسہ نہیں تھا ، اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے خوف کیوں ہے؟ کیا اپوزیشن کو یہ ڈر ہے کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ووٹرز ہیں؟ الیکشن کمیشن حکام کی ذمہ داری ہے آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں ، الیکشن کمیشن کا کام سیاست نہیں ہے ، اس کو دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروع نہ ہو ، اگرکسی نے سیاست کرنی ہے تو پھرپارٹی بناکرسیاست کریں ، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے پاس قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے ، الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہےان کاکام قانون پرعملدرآمدکرناہے، آئین سے متصادم قوانین پر فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-06-22/news-2836068.html