ہوائی جہاز حادثے کا شکار ، نو افراد ہلاک

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ، روس کے کیمروو ریجن میں ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔

ایل 410 طیارہ تانائے ایئر فیلڈ سے روانہ ہوا تھا ، اور پھر ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

پرواز کے دوران ، پائلٹ نے مسافروں کو اطلاع دی کہ طیارے کا ایک انجن ٹوٹ گیا ہے، جس کی وجہ سے ایئر فیلڈ میں واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم واپسی کے دوران طیارہ ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

عملے کے دو ارکان اور سات ایسے افراد جن نے پیراشوٹ کا استعمال کیا ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے میں کل 24 افراد سوار تھے