کراچی رپورٹر فورم کا حافظ عبد البر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی رپورٹرز فورم کے تمام عہدیداران، اراکین مجلس عاملہ، ممبران و دیگر نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی (ایف سی ایس) حافظ عبدالبر کے برادر نسبتی اصغر علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کراچی رپورٹرز فورم کے صدر معین الله شاہ، سینیئر نائب صدر میاں طارق جاوید، نائب صدر الطاف مجاہد، جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ خان، سیکریٹری اطلاعات محمد عبداللہ، سیکریٹری فنانس شیخ محمد رمضان، رفیق بلوچ، جہانگیر سید، کرم علی شاہ، عبدالصمد تاجی۔ اراکین گورننگ باڈی اختر شیخ، ذوالفقار ببر، اعجاز احمد، سیمسن مل، شبیر شفقت، اجمل خان شوبی، شہزادہ معین، نوید اسلم، منیر احمد نارائی، ثروت جبیں، عادیہ ناز، صبا خان، قدسیہ راجہ، عامر عباسی، اسلم خان، جاوید اقبال، شکیل شیخ نے بھی حافظ عبدالبر سے اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ الله رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔