پردیس میں دیس کے مزے لاہوری لسی کے ساتھ ملے گا دیسی ساگ اور دیگر پاکستانی روایتی کھانے وہ بھی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ” فوڈ کارنر ” کے بوفے سیٹ پر

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پردیس میں دیس کے مزے لاہوری لسی کے ساتھ ملے گا دیسی ساگ اور دیگر پاکستانی روایتی کھانے وہ بھی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ” فوڈ کارنر ” کے بوفے سیٹ پر بوفے کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں اور کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی فوڈ کارنر کے بوفے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایاز علی نے کہا کہ ہم دیار غیر میں وطن کی خوشبو کے ساتھ ساتھ خوشیاں بھی بانٹتے ہیں ملکی ثقافت اور اعلی معیار کو منفرد انداز میں فروغ دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھانے اپنی الگ شناخت نام اور ذائقے رکھتے ہیں جن کو پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ عرب باشندے بھی بڑی رغبت سے کھانا کھاتے نظر آتے ہیں تقریب سے راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ذائقے کے ساتھ ساتھ معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہمارا حقیقی مشن ہے اس لیے ہمارا معیار ہی ہماری پہچان ہے بوفے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیاری کھانوں کی جو ریاض میں کمی تھی آج فوڈ کارنر نے وہ پوری کر دی فوڈ کارنر نے پاکستانی ذائقہ اور ثقافت کا پرچم نہ صرف تھاما ہوا ہے بلکہ اس کو بھر پور عزم اور معیار سے بلند بھی کیا ہوا ہے تقریب کے آخر میں ریسٹورنٹ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی