پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کیساتھ ہونے والی بدتمیزی اور گالم گلوچ کی سخت الفاظ میں مذمت

ریاض ( ناظم علی عطاری) ہم پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جیالے قریب الله خان ، ہدایت الله خان، فهیم خان، نسیم خان، ازاد خان، پرویز خان، اکمل خان محمد ابراهیم، فضل احد، نعیم خان،حلیم راجفر، جاوید راجفر،ملک سردارعالم، عزیز اللہ خان. نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کیساتھ ہونے والی بدتمیزی اور گالم گلوچ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کراچی میں شکست اور پاکستان کے عوام کی دشمن جماعت تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان نے بلکل غیر اخلاقی اور نا مناسب حرکت کی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. قادر خان مندوخیل نے پچھلے کئی ٹاک شوز میں ان یوتھیو کو زلیل و رسوا اور بھگانے پر مجبور کر دیا جسکی وجہ سے آج یہ اس حرکت پر اتر آئے کبھی جوتا مارنا کبھی سیاہی پھینکنا انکا وتیرہ بن گیا ہے. کیونکہ کہنے کو انکے پاس کچھ نہیں اور دوسروں کی عزت پر وار کرتے ہیں میں قادر خان مندوخیل کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عورت پر ہاتھ نا اٹھا کر ایک باشعور پڑھا لکھا اور خاندانی ہونے کا ثبوت دیا عمران خان تجھ میں زرا غیرت ہے تو اس عورت کی پارٹی رکنیت ختم کرو تا کہ کل کسی اور کے ساتھ یہ حرکت نا ہو