ڈاکٹر شہر بانو نوید (معروف فزیو تھراپسٹ) الغنی ہسپتال/ شوگر سنٹر منڈی بہاء الدین

(تحریر: نوید انجم فاروقی)


جسمانی ورزش اور مالش سے طریقہ علاج کو فزیو تھراپی کہتے ہیں اور اِس کے معالج کو فزیوتھراپسٹ کہا جاتا ہے۔ آج کے دور میں جب ہر تیسرا چوتھا بندہ ہڈیوں، جوڑوں اور جسمانی دردوں کا شکار ہے تو فزیوتھراپسٹ کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ہمارے ہاں ایک خاص طبقہ تو اِس شعبہ علاج سے واقف ہے لیکن اکثریت کو اِس کے بارے علم نہیں اور عام آدمی تو شاید اِسے طریقہ علاج سمجھتا ہی نہیں۔
ورزش کی اہمیت سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اِس کی جانب کافی زور بھی دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جوانی میں تو جسمانی ورزشیں کرنا اور جسم کو خاص انداز میں ڈھالنے کا شوق بھی ہوتا ہے۔ اُدھیڑ عمر یا بڑھاپے میں کوئی نہ کوئی بیماری ایسی لاحق ہوجاتی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز بھی ہلکی پھلکی ورزش یا پیدل چلنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے نظام خون میں تیزی آتی ہے اور دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔ پٹھوں کی ورزش ہوتی ہے اور ہڈیوں کیلئے بھی پیدل چلنا، جاگنگ کرنا یا تھوڑے بہت ہاتھ پاؤں ہلانا مفید ہوتا ہے۔
منڈی بہاء الدین شہر کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں الغنی ہسپتال جیسا معیاری شفاخانہ موجود ہے جو ڈاکٹر مجاہد مغل جیسے قابل ڈاکٹر کی زیر نگرانی اہل علاقہ کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہاں مختلف صلاحیتیں رکھنے والے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جو دن رات مریضوں کی خدمت کر کے دُعائیں سمیٹ رہے ہیں۔ یہاں ہی فزیو تھراپی کے شعبے میں مشہور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر شہربانو نوید بھی موجود ہیں جو اِس شعبے میں مہارت اور قابلیت رکھتی ہیں۔ خواتین میں ویسے بھی اللہ تعالیٰ نے مسیحائی کا جذبہ رکھا ہوا ہے اِس لئے وہ بہتر انداز میں انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں اور کرتی ہیں۔ ڈاکٹر شہربانو نوید نے عوام میں فزیو تھراپی کی اہمیت اور ضرورت کو واضح کرنے کیلئے ایک فری کیمپ کا بھی اہتمام کیا ہے جو اِسی ماہ جون میں 19 اور20 تاریخ کو الغنی ہسپتال میں لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر شہر بانو کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے بہت سے ایسے عارضے ہیں جو محض ورزش اور جسمانی مالش سے دور ہو سکتے ہیں اور اُن کیلئے ادویات کا استعمال بھی ضروری نہیں، ادویات کے استعمال کا ہم اُس وقت مشورہ دیتے ہیں جب اِس کی انتہائی ضرورت ہو ورنہ سب جانتے ہیں کہ ادویات کے مضر اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) بھی ہو سکتے ہیں۔ اِس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ادویات سے پرہیز کیا جائے اور لوگوں کی عام زندگی میں چلنے پھرنے، اُٹھنے بیٹھنے، لیٹنے اور سونے کی روٹین ٹھیک کی جائے تاکہ اُن کے جسم کو خوراک ہضم کرنے اور جزو بدن بنانے میں آسانی ہو۔


ڈاکٹر شہر بانو نوید کا کہنا ہے کہ خواتین میں جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کی شکایت عام ہے جس کی وجہ اُن کا گھر میں کام کرنے کا انداز ہے، اُسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس سلسلے میں ہم نے فزیوتھراپی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو بالکل فری ہو گا۔ خواتین و حضرات اپنے لئے وقت نکال کر ضرور آئیں اِس سے اُنھیں اپنی زندگی میں آسانی لانے کا موقع ملے گا اور وہ اِس حوالے سے اپنے بچوں کی تربیت بھی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔